
کراچی: محکمہ محنت سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود من پسند اہلکار او پی ایس پر تعینات، سپریم کورٹ کی جانب سے او پی ایس میں تقرریوں پر پابندی کے باوجود 19 گریڈ کے افسر محمد صالح جمانی کو سیکرٹری لیبر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ محنت سندھ کے ورکر ویلفیئر بورڈ میں سیکرٹری کے عہدے پر 20 گریڈ کے افسر کو تعینات کیا جانا ہے جب کہ ہائی کورٹ نے ورکر ویلفیئر بورڈ کی افسر نزہت حبیب کو جبری ریٹائرمنٹ کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود محکمہ محنت نے 20ویں گریڈ کے افسر کو تعینات کیا تھا۔ اسے ہٹانے کے بجائے اعلیٰ گریڈ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ورکرز ویلفئر بورڈ کالیج یونین کی رہنما نسرین سید کا کہنا ہے کہ محکمہ محنت سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل کے بجائے غیرقانونی تقرری کی گئی، محکمہ محنت سندھ سے من پسندی خاتمہ انہتائی ضروری ہے