
لاہور: بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو این اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دے گا،
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے شہر شہر ہونے والے جلسوں میں مثالی شرکت کرکے پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کے خواہش مند ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کے مترادف ہوگا،
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا، اس دن ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا حقیقی سفر شروع ہوگا،
بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں عارفہ بھٹو، سحر کامران، فواد زیدی، شائستہ اسلم، ثبت حسن، نایاب جان، عائشہ نواز، موسی کھوکھر اور سکینہ حسن شامل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے عثمان اعوان، بشارت علی، سارہ رائے، میاں نعمان، عمار، رائے ارسلان، شیخ عمران، ماہم عامر، مارخ عامر، ڈاکٹر رضوان اور ناصر قاضی نے بھی ملاقات کی۔
