علاقائی تعمیر وترقی اورعوام کی فلاح وبہبود میری سیاسی زندگی کا مشن ہے، طارق عزیز بلوچ

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ علاقائی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود میری سیاسی زندگی کا مشن ہے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی خاطر ہی سیاست کررہے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کو فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے

انہوں نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو مجھ سے جو تواقعات وابستہ ہیں اسکو پورا کرنا میری اولین زمہ داری ہے،سیاسی اور سرکاری طور پر یہاں ہونے والے کاموں کا میں جواب دہ ہوں، مجھے معلوم ہے کہ عوام کے مسائل کو کس طرح سے حل کرانا ہے جس کے لیے ہر وقت میں حاضر ہوں منتخب نمائندوں کی جانب سے جن کاموں کی نشاندھی کررہے ہیں ان کاموں کو  فوکس کیا جارہا ہے

طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ میرے افسران کی پوری ٹیم میرے ساتھ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق سارے کام پایہ تکمیل تک پہنچائے گے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو،ممبرمرتضی یار محمد بلوچ، ممبر سلیم میمن،ممبر عیسیٰ بلوچ افسران اعلیٰ میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ،ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ،  اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سینیٹیشن افضل لغاری اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لینڈ طاہر بلوچ، چیئرمین پی ایس لال جان نبی علاقائی معززین ابوبکر میمن بھی موجود تھے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں