چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے سوئی سدرن کو عوامی مسائل سے آگاہ کردیا

کراچی:۔چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے عوامی شکایات کے حوالے سے  سوئی سدرن گیس کمپنی میں  جنرل مینجر عفیف سے ملاقات کی اور انہیں جناح ٹاؤن کی حدود میں  گیس کی طویل لوڈشیڈنگ سے آگاہ کیا

رضوان عبد السمیع کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے سبب پریشان ہیں ان حالات میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مزید دوبھر کر دیا ہے گھنٹوں لوڈشینگ کے سبب خواتین میں ذہنی اضطراب بڑھ رہا ہے اور اس مہنگائی میں مہنگی سلینڈر گیس کی خریداری ہر ایک کیلئے ممکن نہیں ان مسائل کے حل کیلئے جلد اور عوامی مفاد کے بہتر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام میں پیدا ہونے والی مایوسی کا خاتمہ ہوسکے

سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی نے یقین دہانی کروائی کہ سامنے آنے والے مسائل کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ گیس کی فراہمی ہر علاقے میں تواتر کے ساتھ ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں