
کراچی:چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام آدمی کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے اس میں اگر اس کی اپنی آمدن میں کٹوتی ہو جائے یا کسی بھی صورت میں آنے والی رقم میں رکاوٹ ہو جائے تو مشکلات میں مزید اضافہ کر دیتی ہیں سابقہ ڈسٹرکٹ کے دور میں ریٹائر اور انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کے ساتھ نا روا سلوک برتا گیا جس کے سبب انہوں نے بہت مشکلات برداشت کیں جو یقینی طور پر غیر انسانی طریقہ کار تھا میں نے جب چیئرمین شپ کا چارج سنبھالا تو جہاں عوامی مسائل کو حل کرنے کا ارادہ کیا ونہی عشروں سے کام کرنے والے ملازمین کہ دیرینہ مشکلات کو بھی حل کرنے کا تہیہ کیا کیونکہ ترقی جو علاقے میں ہوتی ہے وہ ان کے تعاون کے بغیر ممکن ہی نہیں۔
ریٹائر اور انتقال کر جانے والے ملازمین کہ بقایا جات کی مد میں ملنے والی رقم کے چیک ادائیگی کی پروقار تقریب سے اپنے خطاب میں حاجی علی نواز بروہی نے مزید کہا کہ کہا کہ اگر یہ خوشحال ہوں گے تو اپنے امور میں وہ مزید نکھار لائیں گے اور پریشان ہوں گے تو اپنے مسائل پہ زیادہ اور علاقے میں توجہ کم دے پائیں گے یہ بنیادی نقطہ ہے جس کو ہر کوئی نہیں سمجھتا یہ وہی سمجھتا ہے جو درد دل رکھتا ہو بہرحال ہم نے اختیارات ملتے ہی جہاں علاقے میں ترقیاتی کام کروائے وہی ملازمین کے ریکارڈ کو یکجا کر کے ان کے بقایا جات کے حوالے سے پلان تشکیل دیا یہ کام تھوڑا مشکل تو ضرور تھا مگر ناممکن نہیں تھا کیونکہ ہماری نیت میں انسانیت کی خدمت تھی اس لیے تمام تر قانونی وسرکاری صورتحال کو کلیئر کرنے کے بعد ہم نے ان کے بقایا جات دینے کا فیصلہ کیا جس کے لیے ہم نے اپنی کونسل سے بھی منظوری لی الحمدللہ ہم نے اس سمت میں انقلابی اقدام اٹھا لیا ہے جس سے امید ہے کہ ان کے مسائل میں کمی ضرور پیش آئے گی اور وہ دور حاضر کی مشکلات کا سامنا سہل انداز میں کر پائیں گے
حافظ شعیب احمد کونسل آفیسر قدیر الدین نے انہیں اس حوالے سے تمام امور پر بریفنگ دی، اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین راناعارف اکاؤنٹ افسر فیض محمد چنہ اراکین کونسل آعظم سواتی خلیفہ میر محمد حسین بلوچ حافظ عمران فرح ناز، کوثر اقبال و دیگر بھی موجود تھے
