بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکی ہدایت کر دی اور انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔

شیر افضل مروت نے پارٹی ترجمان رؤف حسن پرسازشی ہونے کے الزامات لگائے تھے۔

شیر افضل نے کہا تھا کہ رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فوادحسن فواد کیلئےکام کر رہے ہیں اور پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں۔

شیرافضل مروت مروت نے کراچی میں سیاسی سرگرمیاں جاری بھی رکہیں تھیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں