
کراچی: گلبرگ ٹاون کے کے دفتر میں ریٹائرڈ ملازمین اورمتوفی ملازمین کے ورثاء میں واجبات کے چیک تقسیم کئے ۔ چیئرمین گلبرگ ٹاوَن اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے 54 ملازمین اور ان کے ورثا میں واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں تقریبا\;34; ایک کروڑ سے زائد کی رقم کے چیک تقسیم کئے ۔
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس، ٹاؤن میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، یوسی ایٹ کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ ر، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر کونسل محمد یاور،اکاونٹس آفیسر خاور محمود، ڈائریکٹر بجٹ وسیم احمد اور دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے
چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی امور کی انجام دہی کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات جلد سے جلد ادا کیے جائیں ، چیئر مین نصرت اللہ اورگلبرگ ٹاؤن کی پوری ٹیم کی کوششوں کا ثمر ہے کہ آج ہم یہاں ریٹائرڈ ملازمین میں واجبات کی دوسری قسط کے چیک کی تقسیم کر رہے ہیں ۔ گلبرگ ٹاؤن میں چیئرمین افسران اور اسٹاف کا ایک اچھا کوآرڈینیشن ہے آگے جا کر ہمارا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا منتخب لوگ اور وہ سارے لوگ جو یہاں کام کرتے ہیں ان کے ساتھ مل کر ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنائیں گے
ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ جو اختیار ہوگا اس سے بڑ ھ کر کام کریں گے ۔ ہمارا اختیار کراچی کے لوگوں کا اختیار ہے،ہم ملازمین میں بقایاجات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے چیک آج تقسیم کرنے جا رہے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ سب معاملات کو درست کرناہے آپ لوگوں نے جو کام کیا ہے یہ اس کا حق ہے ابھی ہم دوسری قسط ادا کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد ہی آپ کی امانت آپ تک پہنچ جائے گی ۔ سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ اور یو سی ایٹ کے موجودہ چیئرمین فاروق نعمت اللہ نے کہا گلبرگ ٹاؤن ایک خاندان کی طرح ہے اور ہم سب اس کے فیملی ممبرز ہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے ۔ 18 سال پہلے جہاں سے کام کو چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے کام کا آغاز کر رہے ہیں اور گلبرگ میں ہم نے ان چیکوں کی تقسیم سینیارٹی کی بنیاد پر کی ہے اور باقی لوگوں کو بھی جلد سے جلد ان کے واجبات ادا کر دیے جائیں گے ۔
