
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ہم اپنے علاقے میں وہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں جو دور حاضر کی ضروریات کے مطابق ہیں اس کے لیے جہاں ہم اپنے وسائل سے لوگوں کو پروجیکٹ بنا کے دے رہے ہیں وہیں دیگر اداروں کے اشتراک سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں کوشش ہماری ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اور بہترانداز میں سہولت دیں رفتہ رفتہ ہماری اس حکمت عملی سے بہترین نتائج اخذ ہو رہے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب بجلی کے بلوں میں بے ہنگم اضافہ ناقابل برداشت ہے اس سے گھریلو صارفین کے علاوہ بہت سے ادارے مشکلات سے دوچار ہیں موجودہ وقت کی ضرورت ہے کہ کراچی جیسے شہر میں سولر پر آلات کو تبدیل کیا جائے جو ادارے سولر ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں وہ عوام کے لیے آسانی پیدا کریں تاکہ تمام آلات کو سہل انداز میں سولر پر منتقل کیا جا سکے ہم نے اپنے مستقبل کے پلان میں اپنے بہت سے شعبوں جن میں بجلی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اس کو سولر پر کرنے کے لیے پلان تشکیل دیا ہے اس میں وسائل بہت زیادہ درکار ہیں اس لیے آہستہ آہستہ اس ضمن میں کام کیا جائے گا زمینی حقائق کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے الیکٹرک کے CSR پروگرام کے تحت DIL NGO
کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سکول ضیاءکالونی کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے موقع پر ہونے والے پروگرام سے کیا میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا ہمایوں ریجنل ہیڈ افضال خان ضرار مشتاق جی ایم IBC عالیہ ادریس ہیڈ ESG زیبا شفیع ہیڈ DIL و دیگر بھی موجود تھے چیئرمین کو انہوں نے سولر سسٹم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی چیئرمین نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر اگر ادارے کی اور علاقے کی بہتری کے لیے کام کریں گے تو نتائج اسی طرح شاندار عیاں ہونگے یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا
