
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام جتنا مضبوط ہوگا وہاں ترقی کی شرح سو فیصد ہوگی اور عوام زیادہ سے زیادہ خوشحال اور مطمئن نظر آئیں گی،
طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ مقامی حکومتیں ہی سیاستدانوں کی نرسریاں کہلاتی ہیں عوام کے مسائل حل کے لیے سرکاری فنڈ کے استعمال اور نگرانی کے سلسلے میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت اور عملدرآمد کی رفتار تیز کرنی ہوگی اور اپنے افسران کے ساتھ بہتر تال میل رکھتے ہوئے اپنے اختیارات کو سائنسی بنیادوں پر استعمال کرتے ہوئے عوام کی صحیح خدمت کرسکیں گے،گورنمنٹ فنڈز کے علاؤہ ٹاؤن کے ٹیکسوں کی ریکوری زیادہ ہو تو ترقیاتی کام تیزی سے ممکن ہے،
اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج سہیل یار خان نے چیئرمین کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ناجائز پار کنگ،مقررہ حد سے تجاوزات کا خاتمے، غیر قانونی باڑوں کا قیام،غیر قانونی ہاؤسنگ،اسکیموں اور سوسائٹیوں کا قیام اور دیگر غیر قانونی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،اینٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران،عاطف علی بدر،ظفرحمید،عبدالنبی مگسی،لال جان نبی، محمد شرجیل خان بھی موجود تھے۔
