
کراچی:حلقہ قومی اسمبلی این اے 237 میں اعظم بستی سمیت مختلف پر ہجوم کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوۓ رؤف صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنا کر ہی ہم جمہوریت کے ثمرات حاصل کرسکتے ہیں۔اللہ کے حکم سے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کریں گی

کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار رؤف صدیقی نے کہا کہ ضلعی خود مختار ی سے پورے پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کردہ ضلعی خود مختاری پاکستان کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کا واحد طریقہ ہے
رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو ووٹ کی طاقت سے ان بارہ سو حکمران خاندانوں سے جان چھڑانی ہوگی۔بدترین کرپشن نے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے
