
کراچی:چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع درخت کٹائی کی اطلاع پر شہید ملت روڈ نزد پہنچ گئے اور درختوں کی کٹائ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے بورڈ نصب کیا گیا ہے اورمبینہ طور پر ملی بھگت سے ایک دیوار تعمیر کیجارہی ہے جو کہ تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے
رضوان عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ سڑک کی سینٹرل آئی لینڈ پر موجود درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے جو کہ کسی طور بھی مناسب طرز عمل نہیں ہے بلکہ قانونی جرم ہے،شہر کو ہریالی کی ضرورت ہے اس کے برعکس ہریالی کو سبوتاژ کیا جارہا ہے جس میں نوازنے کا عمل کسی طور بھی مناسب نہیں ہے انہوں نے اعلی حکام سے گزارش کی کہ وہ اس سلسلے میں کاروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ اس قسم کا عمل سر انجام دینے سے گریز کیا جائے.
