
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے اجتماعات میں کراچی اجتماع دوسرے نمبر پر ہے جس میں شرکت کے لیے اور دین کی خدمت کرنے والے اور اللہ کی راہ میں نکلنے والے لاکھوں لوگ پوری دنیا سے کراچی آتے ہیں اور جب یہ شروع ہوتا ہے تو لگتا ہے کہ پوری مسلم امہ ایک جگہ جمع ہو گئی ہے مگر اس سال یہ ذمہ داری ہمارے کاندھے پر اگئی ہے اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ کے راستے پر چلنے والے ہمارے اپنے ٹاؤن میں جمع ہوں گے اس سے زیادہ ہمیں یہ فکر لاحق ہے کہ ہمارے یہاں آنے والوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو
ٹاؤن چیئرمین منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے اجتماع گاہ میں جاری کاموں کا معائنہ کیا جہاں انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقعے پر حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اچھے اقدام کر سکیں جس سے لوگوں کو سہولت ملے اور ہمیں ان کی دعاؤں میں حصہ مل سکے اس لیے ہمارے کوشش ہے کہ دیرینہ مسئلہ جو کہ کم روشنی کا ہے جس کی وجہ سے زائرین کو پریشانی ہوتی ہے اور کچھ جرائم پیشہ افراد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اس لیے ہم نے ہنگامی بنیاد پہ ہائی مارکس پول لائٹ لگوائی ہیں جس سے پوری اجتماع گاہ روشن ہوسگے گی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین رانا عارف جاوید بروہی ایکسیئن تحسین پلیجو آفاق احمد وہ دیگر بھی موجود تھے
