بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری ہے، طارق عزیزبلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن نے ہمیشہ عوامی آرا کو مقدم رکھا ہے اہل علاقہ کی ضرورت بہتر انداز سے پوری کرنی ہے گڈاپ ٹاؤن کی عوام سے بھر پور طریقے سے رابطے میں ہیں اس لیئے ہم علاقہ مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں ہم عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں

ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ یوسی صالح محمد گوٹھ غریب آباد گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے ساتھ ملاقات کی، علاقائی معززین نے اپنے مسائل سے آغا کیا جس میں صفائی ستھرائی،پانی، اور سیوریج اور دیگر کام شامل تھے

اس موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق آج بھی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہے پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ہم علاقائی مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تا کہ عوام کے کاموں کہ نتائج سو فیصد دے سکے،

اس موقع پر وائیس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر احمد یار،افسرمالیات افتخاراحمددایو،ڈائریکٹر ایچ آرایم حاجی شریف شیخ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،ڈائریکٹرانفارمیشن رضوان صابر, ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس طاہر بلوچ، پی ایس چیئرمین لال جان نبی علاقہ معززین غلام رسول بلوچ، کیپٹن حنیف،ارشد بلوچ،اسطین بلوچ، ودیگر موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں