
اسلام آباد:معیشت اور توانائی کے بار ے میں وزیراعظم کے معاون بلال اظہر کیانی نے کہاہےکہ ملک کے وسیع اقتصادی اشاریے بہتر ہورہے ہیں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے بعد ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کی معیشت بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
بلال اظہر کیانی دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم نے کامیابی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور دوست ملکوں کی مدد سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔
