
حیدرآباد (رپورٹ: انیل حب علی) محکمہ جنگلات ڈسٹرک مٹیاری کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ سکھر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مٹیاری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کمیٹی کے زیراہتمام مٹیاری فارورسٹیشن ڈویزن کے مختلف جنگلات میں فاریسٹ پینڈ (زیر تجاوزات) کا تعطیلاتی آپریشن کامیابی سے کیا گیا۔
کنزرویٹر آف فاریسٹ، فاریسٹیشن سرکل حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری نے سائٹ پر آپریشن کی قیادت کی۔ آپریشن صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک 28 پولیس موبائلوں اور 50 سے زائد ٹریکٹرز کی مدد سے کیا گیا۔
آپریشن میں 300 سے زائد پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے عملے نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقعے پر ڈویزنل فاریسٹ آفیسر مٹیاری حسنین رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے مٹیاری کے کچے کے علائقے مین 4000 ایکڑ سے زیادہ سرکاری زمین پر بااثر افراد کی جانب سے قبضا کیا گیا ہے آپریشن کے دوران ہمارے Rfo کی گاڑی پر بھی قاتلانہ حملا کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کے اس بڑے آپریشن کے نتیجے میں 2700 ایکڑ سے زائد جبری طور پر تجاوزات کی گئی جنگلاتی زمین کو جرائم پیشہ لینڈ مافیا سے قبضہ ختم کرا لیا گیاہے
