شیخ ایاز میلہ،بلاول کے امکانی افتتاح کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست،لیگل نوٹس

حیدرآباد: انڈس ویلی لا ایسوسئیشن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کےامکانی افتتاح کو رکنے کلیئے متعلہ حکام کو درخواست ارسال کردی۔

ایڈووکیٹ عاقب راجپر کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر سندھ، سیکریٹری کلچر ڈپارٹمنٹ آف سندھ، کمشنر حیدر آباد اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو لکھی کئی درخواست کے مطابق خانہ بدوش رائیٹرس کیفے کی طرف سے حیدر آباد میں سندھ کے نامور شاعر کے نام سے منسوب (شیخ ایاز میلو) شیخ ایاز میلہ ہر سال لگایا جاتا ہے، منتظمین نے اس سال 21 ڈسمبر سے میلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

درخواست کے مطابق میلے کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کے روان ماہ ہونے والے شیخ ایاز میلے کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری کرینگے جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

متن کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کا اعلان کرچکا ہے، اس صورتحال میں بلاول بھٹو زرداری نے شیخ ایاز میلے کا افتتاح کیا تو وہ انتخابات مہم پر اثرانداز ہوگا۔

درخواست کے متن کے مطابق ایاز میلے کے منتظمین کو گورنمنٹ آف سندھ کی طرف سے مالی مدد کی جاتے ہے جس کا مس یوز کیا گیا تو الیکشن معاملات پر اس کا اثر پڑے گا۔ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ایاز میلے کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری سے کروانے کا عمل روکا جائے۔

ایاز میلے کے منتظمین کو لیگل نوٹس

ایڈووکیٹ سندھ ہائیکوٹ عاقب راجپر کے طرف سے شیخ ایاز میلے کے منتظمین کو لیگل نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔

عاقب راجپر کے دیئے گئے لیگل نوٹس کے مطابق شیخ ایاز سندھ کے بہت بڑے شاعر ہیں،جن کے نام سے منسوب (شیخ ایاز میلو) ہر سال کی طرح اس سال بھی لگایا جا رہا ہے۔

نوٹس کے مطابق شیخ ایاز میلے میں اسکالرس اور انٹل ایکچوئل سمیت اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں، جس کا عوام میں بہت ہی اچھا تاثر جاتا ہے۔

لیگل نوٹس کے مطابق شیخ ایاز نویں میلے کا اعلان (21 ڈسمبر سے 25 ڈسمبر) تک کیا گیا جس کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری کریںگے جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرمین ہیں۔

ایڈووکیٹ ہائیکورٹ عاقب راجپر کے طرف سے خانہ بدوش رائیٹرس کیفے کی انتظامیا سے میلے کے نام پر لیئے گئے فنڈز کا مس یوز روکنے اور ادبی میلے کا افتتاح سیاسی لیڈر سے کرانے کے اعلان پر معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

https:/hot-news/7779/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں