پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں،نواز علی بروہی

کراچی(رپورٹ: نبی بخش خاصخیلی) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیت کو جو بنیادی حقوق حاصل ہیں ایسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چھ میں چرچ کا دورہ کرتے ہوئے کیا، جہاں میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا پی ایس ساگر خان ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ایم اے عزیز بھی بموجود تھے۔

مسیحی منتظمین نے ٹاؤن چیئرمین کو بریفنگ دی اور ان کو خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا ہماری دشمن اس کے برعکس ہمارے ملک کا تاثر غلط دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا یہ پروپگنڈا بےکار ثابت ہوا ہے اور ہوتا رہے گا

ان کا کہنا تھا کہ  قائد اعظم نے جو ملک چلانے کے احسن اصول بتائے تھے اس میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی حقوق کے واضح احکامات تھے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ان سے روح گردانی کرے پاکستان میں اقلیت سب سے زیادہ آزادی کے ساتھ محفوظ طور پر رہتی ہے جبکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے علم میں ہے۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کا کہنا تھا کہ  دسمبر کا مہینہ قائد اعظم کی پیدائش اور پاکستان میں بسنے والی سب سے بڑی اقلیت کے تہوار کرسمس کا ہے اسلیے اس کی آمد سے قبل جہاں مسیح آبادیاں ہیں وہاں  ہر سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جس طرح  سےعید بقر عید اور محرم میں کیے جاتے ہیںحاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ مسیح برادری کے مذہبی تہوار میں ان کی سہولیات کے حوالے سے ہر امور مثالی انداز میں انجام دیے جائیں گے تاکہ ان کو  کسی بھی  قسم کی مشکل پیش نہ آئے خدمت ہمارا شعار ہے جس کے لیے سرگرداں ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں