نواز شریف کو رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں: شاہد خاقان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک میں ظلم و ناانصافی کا جواب کون دےگا، عدالت رات کوکھل رہی ہے لیکن نیب جو کررہا ہے اس کا پتا نہیں۔

انہون نے کہا کہ ایک میٹنگ کی وجہ سے 14 سال سے نیب عدالت میں کھڑےہیں، کیا آج کے نیب چیئرمین کویہ باتیں نہیں معلوم کہ کیس کیسے بنے

ان کا کہنا تھا کہ  14 سال معمولی عرصہ نہیں ہوتاکہ تب جاکر انصاف ملے، 15 سال بعد سب کہتے ہیں انصاف مل گیا لیکن اس بے انصافی کا جواب کون دےگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، 100 بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑرہا، نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں