
کراچی:کراچی کے علاقے سچل گوٹھ پی ایس 98 /100 میں صیف اللہ مغیری سرفراز شیخ سلیم شاہ کی جانب سے شاندار جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ رکن سندھ اسمبلی منور وسان نے شرکت کی۔
محرم راجپر، بھروز خان، خان محمد، نوید، سلیم وسان، نثار شیخ، وحید اجن، زاکر کاندھڑو، رسول چانڈیو، یوسف کلھوڑو و دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منور وسان کا جلسے میں استقبال کیا۔
پی ایس 98 کی عوام کی جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں شرکت کارکنان جیالوں کا زبردست جوش وخروش دیکھا گیا
منور وسان کو مختلف قوموں کے رہنماوں نے اپنی ثقافتی روایات اجرک، ٹوپی، گلگتی ٹوپی و سرائیکی پگ پہنا کر عزت بخشی ۔

منور وسان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج آپ لوگوں کی بڑی تعداد نے مخالف جماعتوں کو رجیکٹ کردیا، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے منشور کو لبیک کہا، پیپلز پارٹی نوجوان نسل کو پروموٹ کرنے پر یقین رکھتی ہے، غریبوں کی جماعت ہے عوام کی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں جس طرح لوگ شمولیت کررہے ہے یہ واضح ہے پیپلز پارٹی کی عوام میں مقبولیت عروج پر ہے۔ ہر رنگ و نسل کے لوگوں نے شمولیت کی بلاول بھٹوزرداری کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
سابق ایم پے کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے آپ سب تیاری کریں، پیپلز پارٹی نے مجھ جیسے ادنیٰ کارکن کو اس پی ایس 98 سے ٹکٹ دیا تو میں وعدہ کرتا ہوں پیپلز پارٹی کو میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرواؤں گا۔
منور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری کا پیغام گھر گھر پیغام پہنچارہا ہوں۔ آنے والا دور نوجوانوں کا ہے انشاء اللہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے،آپ سب کا جوش و جزبہ قابل تعریف ہے میں تمام لوگوں کا بےحد مشکور ہوں انشاء اللہ پیپلز پارٹی کو کامیاب کرنے کیلئے آگے مل کر کام کریں گے، آپ کا بھائی آپ کیساتھ دن رات پہلی صف میں دکھائی دیگا۔
