
کراچی: سابقہ نیوز کاسٹر کائنات آفتاب کا کہنا ہے کہ زوہیب زرداری مجھے دھمکا رہے ہیں،اگر کوئی بھی جانی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار ذوہیب زرداری ہی ہونگے۔
کائنات آفتاب نے سوشل میڈیا پر وڈیو بیان میں کہا کہ رات گئے کچھ لوگ میرے گھر پر آئے اور دروازہ نوک کرکے چلے گئے، جب سے لیگل نوٹس میں گھر کی ایڈرس وائرل ہوئی ہے غیر متعلقہ افراد آنا شروع ہوئے ہیں۔
سابقہ نیوز کاسٹر و اینکر کائنات آفتاب کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیلری تک نہیں چاہتی، اور نہ ہی ہراسمنٹ بیان پر معافی مانگوں گی، موبائیل میں تمام ثبوت موجود ہیں، کوئی بھی ادارہ آئے میں ثبوت دینے کے لیئے تیار ہوں۔
کائنات آفتاب کا کہنا ہے کہ ذہنی ٹارچر سے تنگ آکر کوئی بھی قدم اٹھایا تو اس کہ ذمہ دار زوہیب زرداری ہونگیں، میں اور کچھ نہیں بس انصاف چاہتی ہوں۔
https://www.facebook.com/sunduskainat21/videos/900667071421235