
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی
اراکین نے انتخابی شیڈول 2024 کی منظوری دی جسے الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
24سے30 دسمبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی
