
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کی کونسل کا عام اجلاس چیئرمین نواز علی بروہی کی صدارت میں ہوا، جس میں مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابقہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے ملنے والے ناکارہ اثاثہ جات پر اراکین کونسل پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی مشینری فراہم کی گئی ہے جو کسی کام کی نہیں اس کے باوجود ہم ہمت نہیں ہاریں گے کیونکہ تمام اراکین کونسل علاقائی ترقی کے لیے ایک پیج پر ہیں
اجلاس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں،جس میں مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین و اراکین اور پارلیمانی لیڈر و ڈپٹی لیڈر کا انتخاب پر غورکیا گیا اس کے ساتھ قائد حزب اختلاف کا چناؤ بھی کیا گیا جس میں حبیب اللہ سواتی منتخب ہوئے
ٹاؤن میں آنے والے ملازمین کے بقایا جات کو حکومت سندھ کی اجازت کہ فوری بعد دیے جانے کی منظوری دی گئی،ٹاؤن کے ہیڈ آفس کو کرائے پر لیے جانے کے ساتھ کیمپ آفس و سب آفس کی تزین و آرائش کی بھی منظوری ہوئی۔
پرائیویٹ سیکیورٹی کے حصول کی بھی منظوری دی گئی سابقہ ڈسٹرکٹ سے ملنے والی تباہ حال مشینری کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ اراکین کونسل نے اپنی یونین کونسل کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر آغاخلیق وائس چیئرمین عارف رانا اکاؤنٹ افسر فیض محمد چنہ بجٹ آفیسر ابصار خان و دیگر نے شرکت کیں اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھا ہم ہر صورت میں اپنے علاقے کی فلاح و بہبود جاری رکھیں گے اراکین کونسل اور انتظامیہ کا مجھے بھرپور تعاون حاصل ہے اس وقت جو مسائل ہیں ان کو کیا خبر ہمارے ارادے کتنے بلند ہیں مردانہ وار ہر مشکل کا سامنا کریں گے عوام کو یقین دلاتے ہیں ان کے مسائل اس طرح حل کیے جائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہمارےعزم پرخلوص ہیں اس لیے علاقائی صورتحال یکسر تبدیل ہو کے مثالی بن جائے گی اجلاس سے علی اکبر کاچیلو شازیہ بلوچ حافظ عمران کوثر اقبال و دیگر اراکین کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
