
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے ایک طرف سیاسی صورتحال ابتر ہے دوسری جانب معاشی طور پر بحران کا سامنا ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں بد حالی کاشکار ہونے کے علاوہ اسٹریٹ کرایمز سے پریشان ہیں موجودہ حالات میں ہم سب کو مل جل کر حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے ملک کو اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں اور تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی مردم شماری کے حوالے سے ہمارے تحفظات درست ثابت ہو رہے ہیں جس انداز سے کراچی کی آبادی کو شمار کیا گیا ہے وہ چالیس فیصد ہے جبکہ 60 فیصد آبادی کو نظر انداز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کارپٹ، کرٹن اینڈ فرنیچر گروپ اور گلشن اقبال مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطارڈنر میں کیا جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری حضرات نے بھر پور شرکت کی کراچی کارپٹ کرٹن اینڈ فرنیچر گروپ کے صدر، چیرمین گلشن اقبال مرچنٹس ایسوسی ایشن اور سندھ تاجراتحاد کے وائس چیئرمین مرزا صادق بیگ نے مہمانوں کااستقبال کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عالمگیر خان، ارسلان تاج، پی ایم ایل کے یوسف قریشی، تاجر رہنماؤں میں عتیق میر، جمیل احمد پراچہ، کاشف صابرانی، حمیر خان، ارشد خان، ارشد کم کم، لالہ فرقان، جمیل جمی، سید عدنان حسین، جاوید بلوچ، ارشد صدیقی ، آصف گلفام، رانا وحید ، جاوید الہٰی، رضوان عرفان، آصف قادری، زاہد محمود، محمد حنیف، شاہ رخ، شجاع الدین، رضا خان، محمد زکریا، یاسر، امین اللہ،عمر، خالد، نقاش، داوٴد ، نعیم،حارث،صالح، اسامہ ،فواد، فضل ، اور دیگر موجود تھے نظامت کے فرایض نادر شیخ نے ادا کیے اس موقع پر مرزا صادق بیگ نے کہا کہ ہم عرصے دارز سے افطاروڈنر کا سلسلہ کرتے آرہے ہیں اس طرح تمام دوست احباب کو ایک جگہ جمع ہو کر اپنے مسائل بیان کرنے کا موقعہ مل جاتا ہے انہوں نے کہا اس وقت کاروبار کی پوزیشن بہتر نہیں ہے مہنگائی نے عوام کے ساتھ کاروباری لوگوں کی کمر بھی توڑ دی ہے پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان، تاجر رہنما عتیق میر، سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل احمد پراچہ، انفارمیشن سیکٹری حمیر خان پی ایم ایل کے یوسف قریشی نے بھی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا