خدیجہ شاہ کی نظربندی ختم، ایک اور کیس میں گرفتار

لاہور: خدیجہ شاہ کی لاہورمیں نظربندی ختم ہوگئی جس کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں ایک اور قتل اور اقدام قتل کیس میں گرفتار کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نےخدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی

سرکاری وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی ختم کردی ہے تاہم کوئٹہ پولیس نے انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی نے عدالت کو بتایاکہ کوئٹہ پولیس نے قانون کے مطابق گرفتاری کی ہے

وکیل خدیجہ شاہ نے کہا خدیجہ کو عدالتی احکامات کے برعکس کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

عدالت نے آئی جی سے تحریر ی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں