
کراچی: آل پاکستان کلرک ایسوسییشن سندھ کے چیئرمین عبدالقدوس شیخ اور اس کی ٹیم کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاپولیشن ڈسٹرکٹ کورنگی آفس میں سندھی کلچر ڈے کا ایک خوبصورت پروگرام رکھا گیا جس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کراچی ڈویژن کے اعلی افسران شرکت کی۔
افسران میں شامل ریجنل ڈائریکٹر میڈم فرح ادیبہ. ڈسٹرکٹ کورنگی آفیسر میر فرمان تالپور، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے آفیسر امتیاز چانڈیو، ڈسٹرکٹ ساؤتھ آفیسر نعیم الدین ابرو، سینیئر صحافی مشتاق سرکی، شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین گوہر کھٹک، ڈائریکٹر فرحان شبیر. بشير سجرانی. شاھد ميمن. محمدصديق مسافر بلاول ابڑو. سمی بابا. لالا اسد. مصطفی خاوڑ. اور کراچی اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب کا اغاز آئے ہوئے تمام مہمانوں سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی پہنا کر مان دیا گیا، آئے ہوئے مہمان سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریر کی گئی اور سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کیک کاٹا گیا
محفل موسیقی کا آغاز کر کے نوجوانوں کو سندھی گیتوں پر جھومنے پر مجبورکردیا کیا اور لیڈیز اور نوجوانوں بزرگوں خوب رقص کرکے پروگرام کو انجوائے کیا. پروگرام کا اختتام پر چیئرمین عبدالقدر شیخ نے آئے ہوئے تمام لوگوں شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی
