نوجوان اپنے ملک اور مستقبل کی خاطر پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں،محبوب عباسی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد محبوب عباسی کو مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر محبوب عباسی کو پیپلز یوتھ آرگناٸیزیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے وائيس پريذيڈنٹ شيرازعباسی پی ایس 98 کے سینیٸر کارکن وسيم راجا ھکڑو ، سيد ميسم عباس، ظهير عباس، سارنگ ميمن، شاهد عباسي، شفقت شاه جيلاني، محسن تنيو، يونس ميمن، عبدالحميد جويو اور دیگر میمبران نے پھولوں کے ہار پہناٸے، گلدستے پیش کٸے اور مبارک باد بھی دی۔

محبوب عباسی نے پیپلز یوتھ آرگناٸیزیشن کےعہدیداران اور تمام میمبران کا شکریہ ادا کیا اور اپنے حلقے میں ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی یقین دھانی کرواٸی۔

اس موقعے پر محبوب عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بہت اچھا کام کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دن بدن شمولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محبوب عباسی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوچاہیے کہ اپنے بچوں اور اپنے ملک کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں۔

اس موقعے پر ایکتا میڈیاگروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) شاھد عباسی کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کٹا گیا ۔

شاہد عباسی کی سالگرہ منائی جارہی ہے،دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی عبدالحمید جویو انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں