
سینیٹ اجلاس میں مشاہد حسین سید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور طالبان سے بات کرنے کو تیار ہیں تو پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟
مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں، حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف دی گیمز طے کرے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی، ملک کے لیے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی۔