سفارتی سطح پر بھارت کو شکست،پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائیس چیرمین منتخب

جنیوا: عالمی سطح پر بھارت کی تمام کوششیں ناکام، پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی مل گئی۔

اقوام متحدہ میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے لیے ہونے والے الیکشن میں بھارت نے پاکستان کو رکن منتخب نہ ہونے دینے کے لیے ایڑی چوڑی زور لگایا تھا۔

بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور پاکستان 154 ووٹس لے کر 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔

علاوہ ازیں  یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے لیے ہونے والے الیکشن میں بھی پاکستان نے 58 میں سے 38 ووٹ حاصل کرکے انتخاب جیت لیا جب کہ بھارت کو صرف 18 ووٹ ملے تھے۔

پاکستان اب دو سال کے لیے یونیسکو کا وائس چیئرمین بن گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں