
کراچی:ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ بہتر انداز سے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ ماہ مقدسہ میں انہیں کو ئی زحمت نہ اٹھانی پڑے پاکستان میں تقریباّ96 فیصد مسلمان آباد ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ رمضان المبارک میں تمام ضرورت زندگی کی اشیاء کی قیمت دگنی ہو جاتی ہے، ہم پر یہ ظلم ڈھانے والے ہمارے اپنے ہی بھائی ہوتے ہیں، مسلمان دنیا بھر میں آج جو تکلیف میں ہیں، وہ دراصل ہمارے اپنے اعمالوں کی بدولت ہے، جو اللہ پاک ونبی و ﷺ نے ہمیں ہدایات و تعلیمات دی ہیں اس پر ہم دس فیصد بھی عمل نہیں کرتے،تو ظاہر ہے ناکامی اور مایوسی ہی ہمیں ملے گی اگر ہم دنیا میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر سو فیصد عمل کرنا ہو گا، تا کہ ہم تمام عالم میں کامیاب و کامران ہو جائے اور دین و دنیا میں بھی ہم سرخرو ہو سکیں، رمضان کی آمد سے پینے کے صاف پانی کی مانگ میں شدید اضافہ ہوا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کر رہے ہیں کے کسی بھی علاقے میں پانی کی کمی نہیں ہو تا کہ اہلیان اپنی عبادات سکون سے ادا کرے جس بھی علاقے میں مسئلہ درپیش آرہا ہے اس کو فوری طور پر درست کیا جارہا ہے یہ ہمارے فرائض کا حصہ ہونے کے ساتھ اجر وثواب کا باعث بھی ہے جاری ترقیاتی اسکیموں میں کام تیزی سے ہو رہا ہے امید ہے جلد تکمیل کے مراحل میں داخل ہونگی جس سے کچھ نہ کچھ بہتری تو ضرور آئی گی ہمارا عزم جواں ہے جس کے سبب ہمیں یقین ہے کے ہم وہ کام کر کے جائیگے جو تاریخ میں مثالی مقام رکھے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیمزکا معائنہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمید اللہ بلوچ، ڈسٹرکٹ انجینئر ممتاز علی زرداری، واٹر سپلائی انچارج افضل بلوچ،انجینئر مظہر حسین شاہ، مقامی افراد و دیگر بھی موجود تھے