
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی انتظامیا نےغزہ کیلئے عطیات جمع کرنا این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
بتایا گیا کہ بغیر اجازت عطیات جمع کرنا یونیورسٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے، اس لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ طلبا کو شوکاز جاری کیا۔
شوکاز کے مطابق سات دن میں شوکاز کا جواب نہیں دیا تو طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائےگی۔
طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے عطیات جمع کرنے کی اجازت مانگی تھی مگر وائس چانسلر سروش لودھی نے منع کردیا۔
