سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن:ڈی سیل 134طبی مراکز پر 86لاکھ روپے جرمانہ کی سفارش

کراچی: چیئرمین بورڈ آف کمشنرز سندھ ہیلتھ  کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) ڈاکٹر خالد شیخ نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے سیل  کئے گئے طبی مراکز کو غیر قانونی طور پر کھلوانا  گھناؤنا جرم ہے اور یہ حکومت سندھ کی رٹ کو کھلا چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ان خیالات  کا اظہار  کراچی میں منعقدہ بورڈ کے 61ویں اجلاس کے دوران کیا۔

ڈاکٹر شیخ نے سی ای او ایس ایچ سی سی کو  احکامات جاری کیے کہ وہ آئی جی سندھ پولیس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ قانون شکنی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط باہمی حکمت عملی وضع کی جاسکے۔

اجلاس میں بورڈ کے دیگر اراکین بشمول ڈاکٹر عبدالغفور شورو، ڈاکٹر مرزا علی اظہر، پروفیسر سمیر قریشی، پروفیسر شعیب گنگٹ، ڈاکٹر سجاد صدیقی، اور ڈاکٹر غلام رسول شاہ نے  بھی شرکت کی۔

سی سی او،  ایس ایچ سی سی ڈاکٹر احسن قوی صدیقی  نے ایس ایچ سی سی ریگولیشنز 2017 میں مجوزہ تبدیلیاں پیش کیں جہاں ایچ سی ای کی کیٹیگریز میں کچھ اہم ترامیم کیلئے  سفارشات پیش کی گئ۔ بورڈ آف کمشنرز نے ان  تجویز کو سراہا اور SHCC ایکٹ اور ضوابط میں مزید  ترمیم پر زور دیا۔ 

کنوینر اینٹی کیکوری کمیٹی ڈاکٹر غفور شورو  نے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں اور جائیداد کے مالکان کی جانب سے ڈی سیلنگ کی 137 درخواستیں موصول ہوئیں۔  کمیٹی نے ڈی سیل کرنے والی ہر درخواست کا بغور جائزہ  لینے اور کمیشن کے  مقررہ ضوابط  پر عملدرآمد کرنے والے مراکز پر جرمانے عائد کرنے سفارشات پیش کیں۔

کمیٹی نے انفرادی حالات کی بنیاد پر فیصلے کیے، جن میں سے 134 کلینکس و اسپتالوں پر مجموعی طور پرچھیاسی لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے  اور تین مقدمات دوبارہ سماعت کے لیے مسترد کر دیے گئے۔ جبکہ بورڈ عملے کی کمی کے چیلنجوں پر قابو پا کر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں آپریشنل سرگرمیوں کو بڑھانے پر زور دیا ے۔  بورڈ آف کمشنرز  نے کمیشن کے سی ای او  کو ہدایت کی کہ وہ قابل اعتماد ادارے  کی مدد سے بھرتی کا عمل شروع کریں اور عملے کو کم سے کم مدت میں بھرتی کریں۔

https:/latest-news/6979/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں