
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی نگراں وزیراعظم انورالحق کاکڑ سے پی ایم ہائس میں ملاقات
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سندھ کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی نگراں وزیراعظم کو درخواست کی کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے Sovereign Guarantee جاری کی جائے سویرن گارنٹی جاری ہوگی تو چینی حکام کے سی آر پروجیکٹ کو آگے بڑھائیں
نگراں وزیراعظم کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کے سی آر پروجیکٹ کی سویرن گارنٹی اور دیگر مسائل حل کیئے جائینگے۔
نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے نگراں وزیراعظم کے ساتھ ملیر ایکسپریس وے کے مسائل پر بھی بات چیت کی،ملیر ایکسپریس وے کیلئے کچھ وفاقی حکومت کی طرف سے این او سی جاری ہونی ہیں، وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے این او سی جاری کرے گی تو پروجیکٹ وقت پر مکمل ہوجائے گا
