مصطفٰی ملک کی کراچی آمد، طارق حسن سے والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفیٰ ملک کی ایک روزہ دورہ پر کراچی آمد،وزیراعلی سندھ کے مشیر اور پارٹی کے صوبائی صدر طارق حسن کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،تفصیلات کے مطابق مصطفی ملک نے کراچی آمد کے فوری بعد مسلم لیگ سندھ کے صدر اور منسٹر انچارج آرکائیوز طارق حسن اور عارف حسن کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی،اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی خصوصی طور پر تعزیت کے لیے طارق حسن کی رہائش گاہ کراچی آئے تھے،مصطفی ملک نے کہا کہ والدہ سے بڑی کوئی نعمت نہیں مرحومہ کی وفات پر پوری مسلم لیگی فیملی افسردہ ہے اور انکی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہے،اس سے قبل جب مصطفیٰ ملک کراچی ائرپورٹ پہنچے تو مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر جمیل احمد خان،صوبائی سیکرٹری اطلاعات صادق شیخ، سپورٹس ونگ کے صدر سید مشرف علی اور دیگر نے انکا استقبال کیا،مصطفیٰ ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ایک فیملی کی طرح ہے،اور ہم سب مل کر اسے مضبوط سیاسی قوت بنائیں گے،طارق حسن کی قیادت میں مسلم لیگ سندھ پوری طرح فعال ہے،اور ہر مشکل وقت میں پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑی رہی ہے، وفادار ساتھیوں کو بھرپور عزت دیں گے،بعد ازاں جمیل احمد خان نے مصطفیٰ ملک کے اعزاز میں سحری بھی دی جس میں مسلم لیگی راہنما بھی شریک ہوئے۔مصطفی ملک ایک  روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں