
حیدرآباد: ویرو کیمپ کی بانی اور گرین رورل ڈولپمنٹ رہنما عالمی ایوارڈ یافتہ ویرو کولھی دیہانت کر گئیں۔

جبری طور پر باندھی بنائے ہوئے کسانوں کے حقوق کیلئے بلند آواز بننے والی کامریڈ ویرو کولھی کچھ عرصہ سے علیل تھیں،ان کے نام سے منصوب ویرو کولھی کیمپ میں ہی ان کا انتقال ہوگیا
ویورو کولھی نے مختلف اوقات پر متعداد کسانوں کو زمینداروں کے نجی جیلوں سے آزاد کروایا، انہیں مختلف کیسز میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، 2009
میں امریکی ادارے نے انہیں عالمی ایوارڈ سے بھی نوازہ تھا۔

2013میں ویورو کولھی شرجیل انعام میمن کے خلاف صوبائی اسمبلی پی ایس 50 سے الیکشن بھی لڑی تھی اور انہیں ہزاروں ووٹ ملے تھے۔
17 ممالک کے دورے کرنے والی ویورو کولھی کی آخری رسومات ابائیں گاؤں میں ادا کی گئیں جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ویرو کولھی کے انتقال پر دکھ کا اظھار کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا
