122 پولیس مقابلے,13 ڈاکو ہلاک جبکہ 106 کریمنلز گینگز کا خاتمہ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو مورخہ 20,مارچ تا 31،مارچ سندھ پولیس کی جرائم کے خلاف کارکردگی رپورٹ پیش۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے مختلف تھانہ حدود میں 122 پولیس مقابلے ہوئے۔ان مقابلوں میں 13 ڈاکو ہلاک جبکہ 106 کریمنلز گینگز کا خاتمہ ہوا۔پولیس مقابلوں میں زخمی ہونیوالے 95 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔مجموعی طور پر 442 ڈکیت ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ ایک نوٹیفائیڈ ڈکیت بھی گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں06 پولیس مقابلے،11 کریمنلز گینگز کاخاتمہ 01 ڈکیت ہلاک،26 ڈکیت گرفتار جن 07 زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے,ایسٹ زون میں 31 پولیس مقابلے،35 کریمنلز گینگز کاخاتمہ 06 ڈکیت ہلاک،191 ڈکیت گرفتار جن 41 زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے۔ویسٹ زون میں 15 پولیس مقابلے،12 کریمنلز گینگز کاخاتمہ،95 ڈکیت گرفتار جن میں 15 زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے.حیدرآباد رینج میں میں17 پولیس مقابلے،21 کریمنلز گینگز کاخاتمہ,01 ڈکیت ہلاک،47 ڈکیت گرفتار جن میں 12 زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے.میرپورخاص رینج میں 02 پولیس مقابلے،04 کریمنلز گینگز کاخاتمہ،14  ڈکیت گرفتار کیئے گئے۔ایس بی اے رینج میں 02 پولیس مقابلے،01 کریمنلز گینگ کاخاتمہ،08 ڈکیت گرفتار کیئے گئے۔سکھر رینج میں 25 پولیس مقابلے،11 کریمنلز گینگز کاخاتمہ 03 ڈکیت ہلاک،26 ڈکیت گرفتار جن میں 11 زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے۔ لاڑکانہ رینج میں 24 پولیس مقابلے،11 کریمنلز گینگز کاخاتمہ 02 ڈکیت ہلاک،35 ڈکیت گرفتار جن 09 زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے, جبکہ 01 نوٹیفائیڈ ڈکیت کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں