
کراچی (رپورٹ: شوکت جانوری) چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہویا فلسطین ہر جگہ بے گناہ مسلمانوں کو ریاستی ظلم وجبر کا سامنا ہے بے گناہ نہتے مسلمانوں کا خون بہانے والے اللّه کی عدالت سے نہیں بچیں گے۔افسوس اس بات کا ہے دنیا بھر میں امن کے فروغ کی باتیں ضرور کی جاتی ہیں لیکن مسلمانوں کی قتل عام پر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی ٹاون میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ واک کی قیادت کرنے کے موقع کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چئیرمین محمد عمران۔ ڈائریکٹر ایڈمن محمد اویس۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مرزا جیلانی بیگ مختلف اساتذہ واسکولوں کے بچے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عبدالجمیل خان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو کشمیر کی آزادی اور مسلسل جدوجہد کی تاریخ سے روشناس کروائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلق اور محبت کے رشتے اور اس کی اہمیت کے بارے میں نوجوان نسل کو بتایا جائے، کیونکہ ہماری یہ نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہیں لہذا انہیں کشمیر کی اہمیت اور اس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا بھی بخوبی علم ہونا چاہیے۔ کشمیر اور کشمیری برادری کیلئے اپنی محبت کا اظہار اور ان کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے انہیں ان کے فرائض سے آگاہ کیا جائے۔
عبدالجمیل خان کا کہنا تھا کہ ہماری کل آبادی کا نصف سے زائد حصہ نوجوان پر مشتمل ہے۔ ان نوجوان کو کشمیر کا سفیر بنانے کیلئے حکومتی رہنماو¿ں اور تعلیمی اداروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہرادارے میں ایک ایک کشمیر چئیر اور کشمیرکمیٹی ہونی چاہئے۔ نوجوان طلبائ پر مشتمل کشمیر کمیٹی اپنے اپنے اداروں میں کشمیر کے حق میں اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کرے، سیمینار کروائیں، تقرری مقابلے اور کشمیری شہدائ کیلئے اپنی تحریروں سے خراج تحسین پیش کریں۔
