گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت میں ریلی

کراچی(رپورٹ: شوکت جانوری) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہندوستان نے بغیر کسی قانونی جواز کے زبردستی ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا، اس موقع پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ان کے جائز جدوجہد میں اْن کے ساتھ کھڑے ہیں دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے کشمیریوں کے ساتھ یکہجتی اور حمایت کا اظہار کرنا ہمارا اولین فرض ہے کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔

 ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا پاکستانی عوام کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت  ہمیشہ جاری رکھیں گے جموں وکشمیر کے تمام گولوں کی قربانیوں پر سرخ سلام پیش کرتے ہے۔

 پارلیمانی لیڈر اور کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں ساتھ دیا ہے اور ظلم وجبر کے خلاف ساتھ کھڑے ہیں۔

ریلی میں شرکت افسران میں، اکاؤنٹ افسر افتخار دایو، سپرڈیڈنٹ ا نجینئر فرحان لاشاری، پرچیز آفیسر سہیل یار خان،ڈائر یکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ،لاء افسر سہیل قاضی،ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ہد ایت اللہ شیخ،ڈپٹی ڈائر یکٹر HRMسرفراز کھتری،پی،اے لال جان بنی شامل ہیں۔ 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں