
کراچی: ریئل اسٹیٹ کے بڑے اور معیاری نام زین بلڈر کی جانب سے کراچی میں ایک اور پراجیکٹ (سٹی ایگزیکٹوٹاور) کا شاندار افتتاح کیا گیا۔
کراچی کی اھم لوکیشن میں شاہرع فیصل جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قریب افتتاح تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں پراجیکٹ کے سی ای او زین عرفان ناز، اشفاق شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر روحن عرفان، عامر تھارا، ایس آر کے کے سی ای او شاہد رسول خان و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں شوبز کی چمکتے ستارے مایہ ناز اداکار جاوید شیخ،فاطمہ آفندی و دیگر نے شرکت کی جبکہ خواتین و بچوں سمیت ہر مکتب فخر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے زین عرفان ناز کا کہنا تھا کہ (سٹی ایگزیکٹوٹاور) میں دورجدید کی تمام ترسہولیات موجود ہیں، خواتن، بچوں و سینئر سٹیزن کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
زین عرفان ناز کا کہنا تھا کہ مناسب قیمت میں بھترین لوکیشن پر گھر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، آج جوبھی آئے گا کل اسی کا ہی بہتر ہوگا۔
سید اشفاق شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام پراجیکٹ معیار کے حوالے سے منہ بولتا ثبوت ہیں، ساڑھے چار سو سے سزائد فلیٹس ہونگے، لوگ آئیں اور اپنا مستقبل بنائیں۔
