ملیر: گوہر گرین سٹی میں جشن عید میلاد النبیؐ کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملیر: کراچی میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 گوہر گرین سٹی کے علاقے میں ابوالفضل عباس تنظیم کی جانب سے سید آل رضا شاہ، سید توقیر، محمد علی اور عمران شاہ کی قیادت میں عقیدت سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معصوم بچوں سمیت علاقہ مکینوں نے شرکت کی اور سرکار دو عالم محمد مصطفیٰ صہ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران نعت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے ماحول کو معطر کردیا، جبکہ پنڈال میں سبحان اللہ کی صدائیں گونجتی رہیں۔ تقریب کے آخر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید آل رضا شاہ اور دیگر نے کہا کہ یوم ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور ولادت امام جعفر صادق علیہ السلام کا دن منانے سے دل کو سکون اور روح کو راحت میسر ہوتی ہے، کیونکہ اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے خاندان سے محبت کے بغیر مکمل ایمان قائم نہیں ہو سکتا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں