کوٹری: گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج اسٹوڈینٹس ویلفیئر ڈسپلن کاؤنسل کی تقریب حلف برداری

کوٹری: گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی اسٹوڈینٹس ویلفیئر ڈسپلن کائونسل کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ جس میں شروع ہوئے تعلیمی سیشن کے لیئے منتخب ہیڈ گرل، مختلف اسٹالز و بیجز ہولڈر طالبات سے حلف لیا گیا۔کالج پرنسپل پروفیسر خدیجةالکبری تقریب کہ مہمان خصوصی تھیں۔ جن کی آمد پر انہیں کائونسل ممبرز پروفیسرز، شکیلہ میمن، عصمت بانو، رافعہ سبحانی اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم نے خوش آمدید کہا اور اجرک و گلدستے پیش کیئے۔

 حلف برداری سے قبل دلکش رنگارنگ ایرینا میں کالج پرنسپل پروفیسر خدیجةالکبری نے کائونسل میمبرز و دیگر اساتذہ کے ساتھ ہیڈگرل، پریفیکٹس اور پیٹرولز میں اسٹالز و بیجز کی تقسیم کی.کمپیئرنگ کے فرائض لیکچرر نازش نذیر نے خوش اسلوبی سے انجام دیئے. اس دوران طالبات کی دلچسپی اور جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ بعد ازاں تقسیم اسٹالز و بیجز و حلف برداری کے ساتھ ہی کائونسل میں شامل طالبات نے اپنی اپنی تفویض شدہ ذمیداریاں سنبھال لیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں