خلاف قانونی مکمل کی گئیں عمارتوں کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، مبین جمانی

کراچی: نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی کی زیر صدارت آباد کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ آباد کے وفد کی صدارت سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کی جبکہ وفد میں چیئرمین آباد آصف سم سم، سفیان اڈایا، سابق چیئرمین الطاف تائی، سنئیر وائس چیئرمین ابراہیم حبیب، ذیشان صدیقی، حنیف گوہر، مصطفٰی شیخانی، حسن بخشی، یونس لاکھانی، ناصر لاکھانی،  عامر تھاڑا، محمود ٹبا اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ منظور شیخ،  ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو،  ڈی جی کے ڈی اے، ڈی جی ایم ڈی اے، ڈی جی ایل ڈی اے، سنئیر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان، ایم ڈی واٹر کارپوریشن و دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقعے پر مبین جمانی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 15 روز کے اندر اندر ایس بی سی ایس میں قانونی تمام رکے ہوئے کام مکمل کئے جائیں، قانون کے مطابق تمام ایسی عمارتیں جو مکمل ہوگئی ہے ان کو سرٹیفکیٹ جاری کردئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن عمارتوں کو قانونی سے ہٹ کر مکمل کیا گیا ہے ان کو کسی صورت یہ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، ایم ڈی اے،  کے ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی میں شامل کیا جائے گا،ایل ڈی اے، کے ڈی اے اور ایم ڈی اے میں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے آباد اور ان اداروں کا جوائنٹ سروے15 روز میں مکمل۔کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی جاتی ہے۔

مبین جمانی کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے آباد کی جانب سے ٹائیٹل کی ویریفیکیشن کی درخواست پر 7 روز میں رپورٹ آباد کو دے گی،نگران صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات عام عوام کو نظر آنا شروع ہونے چاہیے، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم تعمیراتی صنعت سے وابستہ افراد کے تمام جائز کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔

سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نگران صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات کے اثرات اب اداروں میں نظر آنا شروع ہوئے ہیں، آج بھی ہمارے کئی عمارتوں کی مکمل ہونے کی سرٹیفکیٹ کے اجراء میں مشکلات ہورہی ہیں البتہ ڈی جی ایس بی سی اے نے اس پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، آباد کسی اپنے ممبر کی بھی ناجائز اور غیر قانونی کام کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گا چیئرمین آباد آصف سم سم کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے سمیت دیگر محکموں میں نظام کو صاف و شفاف بنانے اور اس کے اثرات اس صنعت پر مثبت ہوں اس کے لئے آباد ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ایم ڈی اے،  کے ڈی اے،  ایل ڈی اے،  ایس بی سی اے سمیت دیگر محکموں میں آباد کی کمیٹی بنانے اور ان کی گورننگ باڈی میں آباد کو شامل کرنے پر ہم مبین جمانی کے مشکور ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں