
حیدرآباد ( نامہ نگار) سماجی تنظیم آئی آر ایم اور برٹش ایشین ٹرسٹ نے مشترکہ طور پرہنر سیکھنے والے 257 طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے منصوبے کے تحت منعقد کی گئی۔
اس پروگرام میں سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ویمنز چیمبر آف کامرس، ڈبلیو ایچ ایچ، سافکو، ایف آر ڈی پی اور یونیورسٹی آف سندھ ان میں شامل ہیں۔

مہمانوں نے ہنر سیکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی اور آئی آر ایم کے کام کو بھی سراہا۔ تقریب میں خواتین طالبات نے سٹالز کے ذریعے اپنی فنی مصنوعات کی نمائش بھی کی۔ جسے تمام شرکاء نے سراہا۔
