نوجوان افضل لونڈ کے قاتل گرفتار،جرم کا اعتراف

سانگھڑ: سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈوآدم میں کچھ روز قبل نوجوان افضل لونڈ کو قتل کیا گیا تھا۔

قتل کے بعد سی سی ٹی وی فٹیجز بھی وائرل ہوئے جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائکل سوار افضل لونڈ کے تلاش میں کھڑے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی صدام خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پولیس نے افضل لونڈ کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم اسد کھوسو اور آزاد کھوسو کا تعلق خیرپورناتھن شاہ سے ہے انہوں نے پیسے لیکر افضل لونڈ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان افضل لونڈ نجی بینک میں لون آفیسر تھے، اس گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں