لیاقت نیشنل میڈیکل کالج و ہسپتال میں ”بزم سخن“ میں بیت بازی اور مشاعرہ کا انعقاد

ڈاکٹر سلمان فریدی، ڈاکٹر علی ارسلان، ڈاکٹر اقتدار توفیق ،طارق سبزواری، خالد عرفان، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ اور عنبرین حسیب عنبر کی شرکت

کراچی: لیاقت نیشنل میڈیکل کالج و ہسپتال میں آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام ”بزم سخن“ میں بیت بازی اور مشاعرہ کا انعقاد آڈیٹوریم میں کیاگیا جس میں ڈاکٹر سلمان فریدی، ڈاکٹر علی ارسلان، ڈاکٹر اقتدار توفیق اور مہمان شعراءمیں اردو ادب کے نامور شعراء طارق سبزواری، خالد عرفان، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ اور عنبرین حسیب عنبر نے شرکت کی۔

مجلس صدارت طارق سبزواری نے بیت بازی میں جیتنے والے خوش نصیب منیب طاہر اور زینب فاطمہ کے علاوہ ثمین بزمی کو شیلڈ پیش کی۔

 ڈاکٹر سلمان فریدی نے محفل کی مناسبت سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی زندگی میں اکثر ایسے واقعات ہوتے ہیں جو آپ پر اپنا عکس چھوڑ جاتے ہیں کچھ ہنسی خوشی اور کچھ تکلیف دہ ہوتے ہیں، سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز وہ ہوتی ہے جب آپ کے پرانے دوست بے وفائی کریں۔

 ڈاکٹر سلمان فریدی نے اس موضوع پر نظم بھی پیش کی، آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کالج میں طلباء کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کی بھی تربیت دی جاتی ہے، اس سلسلہ کو کامیاب کرنے اور طلباءکی حوصلہ افزائی پر میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کریم اللہ مکی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، سلطان احمد اور ڈاکٹر جنید کی شکر گزار ہوں۔

تقریب میں جن طالبات نے بیت بازی، شاعری میں حصہ لیا ان میں مبشرہ نقوی ،اقصیٰ روشن(آزاد)، مسکان کمال، ماریہ صفیہ (فیض)، سدرہ جالب، حنان صدیقی(جالب) اور منیب طاہر، زینب فاطمہ(درما)، سدرہ داﺅد، رمشا عظمت، اُسامہ صدیقی، اقراء شامل تھیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں