شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی

راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی۔

صبح سویرے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کی موجود گی میں آپریشن کیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، وہ لال مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے۔ شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں