سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پانی چور سرگرم، تین گرفتار

کراچی: سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پانی چور ایک بار پھر سرگرم۔ دن دہاڑے غیر قانونی کنیکشن کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کراچی سائیٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود فقیرا گوٹھ کے قریب کچھ روز پہلے واٹر بورڈ اور سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین لالا عبدالرحیم نے میں لائین سے غیر قانونی کنیکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دس سے زیادہ کنیکشن کاٹنے کے بعد دوبارہ پانی چور سرگرم ہوگئے۔

جمعرات کے روز دن دہاڑے جعلی این او سی دیکھاکر کنیکشن لگانے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے پائپ اور سامان اپنے تحویل میں لے لیا۔

رابطہ کرنے پر ٹاؤن کے چیئرمین لالا عبدالرحیم نے بتایا کہ پانی کا کنیکشن لگانے والے افراد کے پاس کوئی این او سی موجود نہیں ہے۔ ہم نے پہلے بھی ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میں لائن سے کنیکشن پٹادیے تھے۔

انہون نے بتایا کہ سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پانی چوروں کے خلاف نیب، ڈی جی رینجرز۔ پولیس کے بالا افسران۔ واٹر بورڈ انتظامیہ کو پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف خط لکھ چکا ہوں۔ سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پانی چوروں۔ مافیا کے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی تک خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

لالا عبدالرحیم کا کہنا تھا کھ پانی چور ہر ماہ لاکھوں روپے کا پانی چوری کرکے بیچ رہے ہیں۔ جبکہ لاسی گوٹھ۔ ایوب گوٹھ۔ سائنیداد ابراہیم گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں عوام میٹھا پانی خریدنے پر مجبور ہے۔ جلد عوام کو پانی چوروں سے نجات دلوائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں