ٹنڈوجام: آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدوار سراپا احتجاج، آفر آرڈرز کا مطالبہ

ٹنڈوجام (رپورٹ: واجد چانڈیو) سندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے آئی بی اے ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی اور جی ای ایس ٹی امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ذیشان جان کلیری، خالد ٹالپور، شفقت سومرو، عظمت لغاری، ظہیر لغاری، ثابت نظامانی، عرفان نظامانی عرفان بھٹی، غلام مصطفیٰ، میرحسن نے دیگر نے ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعریبازی بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کو بلاجواز قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سندھ کے تمام ٹیسٹ پاس امیدوار ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ٹی اور جی ای ایس ٹی ٹیسٹ میں 40 سے زائد  نمبرز حاصل کرنے والے امیدوار اب بھی سراپا احتجاج ہیں مگر حکام نوٹس لینگے کو تیا رنہیں۔

امیدواروں کا نے مطالبہ کیا کہ 40 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو آفر آرڈرز دیئے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں