
کراچی: ایس ایس پی ضلع ویسٹ مہزور علی کی جانب سے ضلع ویسٹ کانفرنس روم میں تعارفی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایس پی اورنگی ڈویژن، جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں شامل تمام افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ فوری ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں گیں۔
ایس ایس پی ضلع ویسٹ مہزور علی کا کہنا تھا کہ تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر کم از کم دو گھنٹے سائیلین کی فریاد کو سنیں گیں ان کے مسائل کی سدباب کریں گیں۔کسی بھی ایس ایچ او کے علاقے میں آرگنائزر کرائم مثلاً منشیات، گٹکا ماوا، بھتہ خوری، اسمگلنگ اور لینڈ گریبنگ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایس ایس پی مہزور علی کا کہنا تھا کہ جو بھی آفیشل آرگنائزر جرائم میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف محکمانہ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔معلومات کے اشتراک (sharing of information) کو بہتر بنایا جائے گا کسی بھی حادثہ (incident) کی صورت میں سینئر افسران کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔تمام ایس ایچ اوز کرائم ایریاء کی جیوٹیگنگ کریں گیں اور علاقے میں کرائم کی شرح کے مطابق پیٹرولنگ اور ڈپلائیمنٹ کریں گیں۔
