جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ  پاکستان کے عوام اور تاجر برادری نے پُرامن اور کامیاب ہڑتال کی، ہڑتال نے پیغام دیا ہے کہ ان معاہدوں کو نہیں مانتے جو سابق حکومتوں نے کیے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ چاروں گورنر ہاوسز کے باہر دھرنا دیں گے۔

سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان کر دیا  تاہم تاریخ نہیں بتائی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں