
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں پر ریلیف کا اعلان کریں گے۔
سینیئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل کریں گے، آئی پی پیز،لائن لاسز اور چوری کی وجہ سے بجلی مہنگی ہے
انہوں نے کاہ کہ تمام اداروں سے پوچھا کہ کتنی بجلی مفت استعمال کرتے ہیں، بجلی کے بل دینا ہوں گے، حکومت نے زیادہ تر وقت بجلی کی قیمتوں کےحوالے سے لگایا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ فوج میں کوئی فری بجلی استعمال نہیں کر رہا، دفاعی بجٹ سے دے رہے ہیں، مہنگائی ضرور ہے مگر اتنی نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال ہو۔
